Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع 22 اپريل 2020 01:28pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اچانک یہ خوشخبری سناکر حیران کردیا۔

ایک جانب جہاں دنیا بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور اسی کے باعث سماجی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے وہیں نمرہ خان نے گھر میں ہی نکاح کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

Alhamdullilah #nikahfied Ap sub Ki dua chaye bus and positivity I love you Ami abu sisters and my In laws ❤️ P.C @khichik_studio

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on

تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میرا نکاح ہوگیا ہے، مجھے آپ سب لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے جیسے ہی اپنے چاہنے والوں سے اس خبر کو شیئر کیا تو ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔